سنجے دت خود پر بننے والی فلم میں معاون پروڈیوسر بنیں گے

بالی ووڈ اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکریں گے۔


ویب ڈیسک September 27, 2015
بالی ووڈ اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکریں گے، فوٹو:فائل اے ایف پی

بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں معاون پروڈیوسر بنیں گے۔

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت فلموں میں کئی کرداروں کے روپ دھار چکے ہیں جب کہ وہ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب انہوں نے فلموں میں اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلمساز راج کمار ہیرانی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اسکرپٹ بھی تیار کرلیا ہے جب کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر راج کمار کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورنبھائیں گے اور سنجے دت نے فلم کے معاون پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں