پاکستان میں آج جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا

جزوی چاند گرہن صبح 5 بجکر 12 منٹ پر شروع ہوکر صبح 10 بجکر 23 منٹ پرختم ہوگا۔


ویب ڈیسک September 27, 2015
رواں سال یہ دوسرا چاند گرہن ہوگا جب کہ اس سے قبل 4 اپریل کو چاند گرہن ہوا تھا۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں آج جزوی چاند گرہن ہوگا جسے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 5 بج کر 12 منٹ پر پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا جو صبح 10 بجکر 23 منٹ پر ختم ہوگا جسے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا، افریقا، یورپ اور امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال یہ دوسرا چاند گرہن ہوگا جب کہ اس سے قبل 4 اپریل کو چاند گرہن ہوا تھا اسی طرح رواں برس 2 سورج گرہن بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں