عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

پاکستانی نیوکلئیر پروگرام کی سیکیورٹی کا ریکارڈ نہایت متاثر کن ہے، سربراہ آئی اے ای اے


ویب ڈیسک September 27, 2015
پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری. فوٹو: فائل

جوہری توانائی کے عالمی ادارے 'انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی' کے سربراہ یوکیا امانو نے پاکستان کی جانب سے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر نہایت اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چوہری اثاثوں کی سیکیورٹی کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔

نیویارک میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا جوہری توانائی ایجنسی کا عالمی ادارہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مکمل طور سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بہت عرصے سے جاری ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلئیر پروگرام کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اطمینان کن اور قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور پاکستان جوہری پروگرام کے تحفظ کی سکیورٹی کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں