افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خودکش حملہ 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

حملہ آور کا اصل ہدف مقامی حکومتی عہدیدار تھے جو اس وقت میچ دیکھ رہے تھے، حکام


ویب ڈیسک September 27, 2015
خودکش حملہ آور نے گاڑی گراؤنڈ میں لے جا کر دھماکے سے اڑادی، حکام۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں فٹ بال میچ کے دوران کئے جانے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی گراؤنڈ میں لے جا کر دھماکے سے اڑادی جب کہ حملہ آور کا اصل ہدف مقامی حکومتی عہدیدار تھے جو اس وقت میچ دیکھ رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی صوبے میں والی بال میچ کے دوران دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں