مسئلہ کشمیر پر پیشرفت حریت رہنمائوں کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیر خارجہ نے گیلانی، میرواعظ، شبیر شاہ و دیگر کو باضابطہ دعوت نامے جاری کیے ہیں


INP October 21, 2012
وزیر خارجہ نے گیلانی، میرواعظ، شبیر شاہ و دیگر کو باضابطہ دعوت نامے جاری کیے ہیں

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت کے تحت مسئلہ کے جلد اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے کشمیری قیادت سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ سمیت حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے مجلس شوری اراکین کو دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

دعوت نامے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ اس دوران سابق حریت چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ سرینگر سے نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ پاکستان جائیں گے۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ طور حریت کانفرنس رہنماء دسمبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کے عوام امیدوں اور امنگوں کا مرکز ہے' پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث ان کا پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ہے۔

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی طرف سے بھیجے گئے دعوت نامے ڈپٹی ہائی کمشنر بابر امین نے پہنچائے ہیں۔ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے ذرائع نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دئیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی اور پاسپورٹ دستیاب ہونے کے بعد مجوزہ دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ اور لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ دریں اثنا ء پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے حریت رہنما میرواعظ کو بھی فون کیا اور انہیں حریت ایگزیکٹو اراکین سمیت دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں