مجھے آسکرز کی بالکل پرواہ نہیں نصیر الدین شاہ

کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے، نصیر الدین شاہ


Showbiz Desk September 28, 2015
کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے، نصیر الدین شاہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انڈیا نے 88ویں آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کیٹگری کی نامزدگیوں پر غور کے لیے اپنی مراٹھی فلم ''کورٹ'' کے منتخب ہونے پر جشن منایا تھا تاہم، سینئر اداکار نصیر الدین بظاہر زیادہ پرجوش نظر نہیں آتے۔

نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے آسکرز کی بالکل پرواہ نہیں۔ کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے لیکن پتہ نہیں کیوں ہم آسکر کی اتنی پرواہ کرتے ہیں۔نصیر نے صرف یہی کہنے پر اکتفا نہیں کیا۔ 'میرے خیال میں کورٹ بنانے والوں کو اسی پر اطمینان ہونا چاہیے کہ ان کی فلم کو ملک کے اندر سراہا گیا اور یہی بات سب سے اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں