مجھے آسکرز کی بالکل پرواہ نہیں نصیر الدین شاہ

کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے، نصیر الدین شاہ

کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے، نصیر الدین شاہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انڈیا نے 88ویں آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کیٹگری کی نامزدگیوں پر غور کے لیے اپنی مراٹھی فلم ''کورٹ'' کے منتخب ہونے پر جشن منایا تھا تاہم، سینئر اداکار نصیر الدین بظاہر زیادہ پرجوش نظر نہیں آتے۔


نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے آسکرز کی بالکل پرواہ نہیں۔ کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے لیکن پتہ نہیں کیوں ہم آسکر کی اتنی پرواہ کرتے ہیں۔نصیر نے صرف یہی کہنے پر اکتفا نہیں کیا۔ 'میرے خیال میں کورٹ بنانے والوں کو اسی پر اطمینان ہونا چاہیے کہ ان کی فلم کو ملک کے اندر سراہا گیا اور یہی بات سب سے اہم ہے۔
Load Next Story