سرگودھا میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں 2 بہنیں قتل

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی


ویب ڈیسک September 28, 2015
پولیس نے دونوں بہنوں کے میتیں لواحقین کے حوالے کردیں ہیں، فوٹو: فائل

PESHAWAR: خچر پورہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے خچر پورہ میں عمر حیات نامی شخص فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں نورین اور رضیہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ مقتول بہنوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق عمر حیات نے اپنی دونوں بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں