سانحہ منیٰ کے حقائق کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سانحے کے شہدا اور لاپتہ افراد سےمتعلق حکومتی اقدامات کاریکارڈطلب کیاجائے، درخواست گزار کا موقف

سانحہ منیٰ میں اب تک 36 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں سانحہ منیٰ کے حقائق کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعظم ،وزارت مذہبی امور اوروزارت خارجہ سمیت 14 افراد کو فریق بنایاگیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ سے کئی پاکستانی شہید ہوئے ہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ سانحہ منیٰ کی حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے اور سانحے میں شہدا اور لاپتہ افراد سے متعلق حکومتی اقدامات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ منیٰ میں 10 ذی الحج کو مناسک حج کے دوران بھگدڑ سے 769 افراد شہید ہوئے تھے جن میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
Load Next Story