رقم لینے والے سیاستدانوں کی نااہلی کیلیے پٹیشن دائرکرینگےوکلا
جمہوریت اورکرپشن پردرس دینے والے بے نقاب ہوگئے،مسعوداختر،اسد عباسی،ساجدتنولی ودیگر
ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنزکے سینئر ممبران نے مہران بنک اسکینڈل کے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کوتاریخی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ فوج سے رقوم لینے والے تمام سیاست دانوں سے فیصلہ کے مطابق منافع سمیت رقم وصول کی جائے اور اعلان کیاہے کہ ان سیاست دانوں کوتاحیات نااہل قرار دینے کیلیے پٹیشن دائرکی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بارکے سینئر نائب صدر چوہدری مسعود اختر، اسد عباسی،عمران عباسی،ساجد تنولی،چوہدری نور خان، سید مسعود شاہ،حفصہ بخاری،نادیہ حیات،عاطف شاہ گیلانی،ملک ساجد ایڈووکیٹس نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو داغدار کرنے والے سیاست دانوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے،حقیقی سیاست دانوں کا راستہ روکنے والے فوجی افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے،اس فیصلہ سے اسلام، جمہوریت،کرپشن کے خلاف درس دینے والے تمام شرفاء بے نقاب ہوگئے ہیں۔