پاکستان امن مشن کی راہیں متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہا ہے وزیراعظم

پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں، وزیراعظم کا امن سربراہ کانفرنس سے خطاب


ویب ڈیسک September 29, 2015
پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں، وزیراعظم کا امن سربراہ کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن عالمی امن اور سلامتی کے ضامن ہیں جب کہ پاکستان امن مشن کی راہیں متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔

نیویارک میں امن سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت دنیا میں امن مشن کی خدمات انجام دینے والوں کو سیلوٹ کرتے ہیں اور پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اعلیٰ سطح کے پینل کے ساتھ پیس کیپنگ مشن میں بہتری کے لئے بھرپورکام کررہاہے جب کہ امن مشن عالمی امن اور سلامتی کے ضامن ہیں اس لئے قیام امن کے لئے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں