پاکستان اور بیلاروس کاتجارتی و اقتصادی روڈ میپ پر اتفاق

وزارت تجارت کے زیر اہتمام مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں5سالہ روڈ میپ کو حتمی شکل دی گئی


APP September 29, 2015
وزارت تجارت کے زیر اہتمام مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں5سالہ روڈ میپ کو حتمی شکل دی گئی۔ فوٹو : این این آئی

WARSAW: پاکستان اور بیلاروس نے قلیل المدت اور درمیانی مدت کیلئے تجارتی اور اقتصادی روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت تجارت کے زیر اہتمام مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں5سالہ روڈ میپ کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور بیلاروس کے وزیر صنعت ویٹالی ایم ووک نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کیا، پاکستان اور بیلاروس نے تجارت، معیشت، صنعت، زراعت، زرعی تحقیق، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، شعبہ صحت اور دوا سازی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس دوطرفہ تجارت میں اضافے کی صلاحیت کے ساتھ پاکستان کی اہدافی منڈیوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مل جل کر کام کرنے اور ادارہ جاتی روابط کے قیام سے آئندہ 5برسوں میں دوطرفہ تجارت 1 ارب ڈالر ہو سکتی ہے جو اس وقت 57ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف ٹی اے سے متعلق مذاکرات کے آغاز کے لیے یورو ایشیا اقتصادی کمیشن کی جلد باضابطہ درخواست کرے گا۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت میں اضافے، ہائی ٹیکنالوجیز اور ہائی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کے شعبے میں شراکت داری میں اضافے پر بھی اتفاق کیا، ورکنگ گروپ نے ایک مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے اجلاس ہر 6 ماہ بعد ہونگے،کمیٹی کا پہلا اجلاس اس سال کے آخر میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں