کویت نے تیل قیمتیں بڑھانے کے لیے اوپیک اجلاس کاامکان ردکردیا
نان اوپیک پروڈیوسرزکامارکیٹ کومستحکم کرنے کیلیے کمٹمنٹ نہ کرنا مسئلہ ہے، کویتی وزیر تیل
SEROCK:
کویت نے خام تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے اوپیک کے ہنگامی اجلاس کاامکان رد کر دیا جس کی تجویز وینزویلا نے دی تھی۔ کویتی وزیر تیل علی العمیرنے صحافیوں کو بتایاکہ اوپیک کا آئندہ وزارتی اجلاس دسمبر میں ہوگا جو ہر 2سال بعد ہوتا ہے، 4 دسمبر سے پہلے کوئی کانفرنس نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہاکہ نان اوپیک پروڈیوسرز کی جانب سے مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی گئی اور یہی اصل مسئلہ ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلاکے صدر نیکولاس میڈورو نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے اوپیک اور نان اوپیک ممبرز کے سمٹ کی تجویز دی تھی تاکہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔ علی العمیر نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے ایسے اجلاسوں میں اوپیک سے پیداوار میں کمی کا مطالبہ کیاگیا جبکہ دوسرے پروڈیوسرز نے پیداوار میں کٹوتی نہیں کی جس سے ہمارا مارکیٹ شیئرکم ہوا۔
انھوں نے کہاکہ طلب و رسد سے متعلق بے یقینی کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹس میںخام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ آ رہا ہے، فی الوقت مارکیٹس میں 2ملین بیرل یومیہ کی سپلائی زیادہ ہے تاہم قیمتوں میں کمی سے کویت میں میگاآئل اور نان آئل پروجیکٹس پراثرات نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ کویت کی پیداوار فی الوقت 2.8ملین بیرل یومیہ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت اس سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔