ٹوکیو اولمپکس اسکواش کی شمولیت کا خواب چکنا چور ہو گیا
باؤلنگ اور ووشو بھی ڈراپ ہوگئے، باضابطہ اعلان آئندہ برس ریو گیمز کے موقع پر کیا جائے گا
ٹوکیو 2020 اولمپکس میں اسکواش کی شمولیت کا خواب چکنا چورہوگیا،منتظمین نے پانچ نئے کھیلوں کی حتمی فہرست آئی او سی کے سپرد کردی، اس میں سے سرفنگ اور بیس بال کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی شیڈول گیمز کیلیے پانچ کھیلوں کو تجویز کررہی ہے۔
اس میں بیس بال/ سافٹ بال کی مشترکہ بڈ، کراٹے، اسکیٹ بورڈنگ، کلمبنگ اور سرفنگ شامل ہوں گے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی 2022 کیلیے نئے گیمز کا باضابطہ اعلان آئندہ برس ریو اولمپکس کے موقع پر کرے گی، جاپانی براڈ کاسٹر کے مطابق مقامی منتظمین کو اپنی جانب سے حتمی فہرست ستمبر کے اواخر تک آئی او سی کے پاس جمع کرانا تھی، ٹوکیو منتظمین نے ابتدائی طور پر فہرست میں شامل کھیلوں باؤلنگ، اسکواش اور ووشو کو ڈراپ کردیا۔
ٹوکیو گیمز کیلیے نئے کھیل کا چناؤ کرنے کیلیے قائم کمیٹی کے چیئرمین فوجیو میٹارائی نے کہا کہ ہم نے ان پانچ گیمز کو تجویز کیا جو نئی نسل میں مقبول اور جنھیں جاپان میں پسند کیا جاتا ہے، گذشتہ دسمبر میں منظور ہونے والی اصلاحات کے مطابق آئی او سی اب سمر گیمز میں 28 کھیلوں کو شامل کرے گی، ایتھلیٹس کی حد 10500 اور میڈلز کی مجموعی تعداد310 رہے گی، میزبان شہر اضافی ایونٹس تجویز کرسکتے ہیں، جاپان میں بیس بال انتہائی مقبول ہے۔
بیجنگ اولمپکس 2008 کے بعد بیس بال اور سافٹ بال کو اولمپکس سے ڈراپ کردیاگیا تھا، ان دونوں گیمز کی واپسی سے جاپانی منتظمین کو خاصا مالی فائدہ بھی پہنچے گا، جنھوں نے ٹکٹوں کی فروخت سے 50 ملین ڈالر اضافی آمدنی کا تخمینہ لگایا ہے، کراٹے آفیشلز نے بھی دنیا بھر سے اپنے کھیل کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلیے دستخطی مہم چلائی جس میں انھیں 7 لاکھ 20 ہزار افراد کا ساتھ میسر آیا، دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے سربراہ نارائن رام چندرن نے ٹوکیو گیمز سے اخراج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ اس فیصلے سے دنیا بھر میں اسکواش کو پسند کرنے والے لاکھوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
اسے ٹوکیو گیمز کیلیے ابتدائی 8 کھیلوں میں شامل رکھاگیا تھا لیکن حتمی 5 میں جگہ نہیں مل سکی، رام چندرنے مزید کہا کہ اسکواش کا کھیل دنیا بھر میں پسند کیا جاتا اور 185 سے زائد ممالک انعقاد کرتے ہیں، 2 برس قبل بیونس آئرس میں آئی او سی اجلاس میں اسکواش شارٹ لسٹ ہونے و الے تین کھیلوں میں شامل رہا تھا، ہمارا کھیل دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے اور ہم مستقبل میں اس کے اولمپکس میں شامل کیے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔