ابوظہبی میں پاکستانی نے بھائی کے قتل کا بدلہ ہم وطن کو قتل کرکے لے لیا

مقتول6 سال قبل گاؤں میں بھائی کو قتل کرکے متحدہ عرب امارات آگیا تھا، ملزم کا اعتراف


INP September 29, 2015
مقتول اور قاتل دونوں ایک ہی گاؤں اور قبیلے سے ہیں فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے بھائی کے مبینہ قاتل اور ہم وطن سرمایہ کارکو 6 سال بعد موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ابو ظہبی پولیس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں انہیں ایک گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، فائرفائٹرز ٹیمیں، ایمبولینسیں اور پولیس موقع پر پہنچیں تو دیکھاکہ گاڑی کے قریب ایک شخص کو آگ لگی ہوئی ہے۔شواہد کی روشنی میں پولیس کو شک ہوا کہ واقعہ حادثہ نہیں اور قاتل نے شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے شک کی بنیاد پر ایک پاکستانی ٹک ڈرائیور کو گرفتار کیا، جس نے اعتراف کیا کہ قتل کی واردات اسی نے کی ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول کا تعلق اس کے اپنے قبیلے اور گاؤں سے ہے، اس نے 6 سال قبل زمین کے تنازعے پر ڈرائیور کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ اس نے اپنے بھائی کے قاتل سے بدلہ لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں