سپریم کورٹ کا این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک September 29, 2015
سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پرعملدرآمد بھی روک دیا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q104/q104.webp

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے این اے 154 سے صدیق بلوچ کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی انہیں تیاری کی مہلت دی جائے۔

https://img.express.pk/media/images/q131/q131.webp

جسٹس ثاقب نثار نے جہانگیر ترین کے وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انتخابات پرلاکھوں خرچ ہوتے ہیں، حکم امتناعی سے ان کا نقصان ہوگا،آپ بحث کر لیں ہم اپیل پر فیصلہ کردیتے ہیں، آپ یا تو بحث کریں یا میں حکم امتناعی جاری کروں گا۔

https://img.express.pk/media/images/q229/q229.webp

بعد ازاں سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں کے انتخابات کالعدم قراردینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پرعملدرآمد روکتے ہوئے صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 2013 کے عام انتخابات میں این اے 154 سے کامیاب قرار پانے والی صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں