کراچی میں آئندہ 4 روز شدید گرمی کی پیش گوئی

گرمی کی لہر 2 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 14سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

FAISALABAD:
محمکہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 4 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ 4 روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہےلیکن اس کی شدت 43 ڈگری سے ہوگی۔


عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2 اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 14 سوسے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x384my3_heatstroke-karachi_news
Load Next Story