افغان اور امریکی فوج کی طالبان سے قندوز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنےکیلئے کارروائی

قندوز کی جیل، پولیس کمپاؤنڈ اور شہر کے مرکزی علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا،افغان وزارت دفاع کا دعویٰ

امریکی فوج آپریشن میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کررہی ہے،افغان وزارت دفاع فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
افغان اور امریکی فورسز کی جانب سے طالبان سے اہم اسٹریٹیجک شہر قندوز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کارروائی جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قندوز میں طالبان کے حملے کے باعث پسپا ہوکر ہوائی اڈے میں جمع ہونے والی افغان فوج شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے جوابی کارروائی کررہی ہے جب کہ امریکی فوج طالبان کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کررہی ہے۔


افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں قندوز جیل، پولیس کمپاؤنڈ اور شہر کے مرکزی علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات طالبان جنگجو قندوز پر حملہ کرکے شہر کے نصف حصے پر قابض ہوگئے تھے اسی دوران انہوں نے مقامی جیل پر قبضہ کر کے سیکڑوں قیدیوں کو بھی رہا کروالیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3849c9_afghan-army-operation-in-kunduz_news
Load Next Story