بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا صوبے میں کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

3 سالہ نقیب اللہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی بارکزئی کا رہائشی ہے، پولیو ایمرجنسی سینٹر


ویب ڈیسک September 29, 2015
دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک رہ گئے ہیں جہاں بچوں کو زندگی بھر معذور بنانے والے اس مرض کو قابو نہیں کیا جاسکا فوٹو: فائل

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں برس صوبے میں کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

بلوچستان پولیس ایمرجنسی سینٹر کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب کلی بارکزئی کے 3 سالہ نقیب اللہ میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک رہ گئے ہیں جہاں بچوں کو زندگی بھر معذور بنانے والے اس مرض کو قابو نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں