ڈاکٹرعاصم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع 3 جے آئی ٹیز تشکیل
جے آئی ٹیز سرکاری زمینوں پر قبضے، پی ایم ڈی سی کے معاملات اور دیگر الزامات کی تفتیش کریں گی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 الگ الگ جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی تینوں جے آئی ٹیز میں نیب اور رینجرز کے افسران شامل ہیں۔ تشکیل دی گئی ایک جے آئی ٹی ڈاکٹر عاصم سے ضیاالدین اسپتال اور ٹرسٹ سے متعلق تحقیقات کرے گی، ٹیم ان سے سرکاری زمین پراسپتال بنانے سے متعلق بھی پوچھ گچھ بھی کرے گی جب کہ دیگر جے آئی ٹیز سرکاری اراضی پر قبضے، پی ایم ڈی سی کے معاملات اور دیگر الزامات کی تفتیش کریں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کو گزشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا اور اس وقت وہ 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x384ow5_dr-asim-hussain-case_news