20 بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یکم اکتوبرسے شروع ہوگا

رواں برس اس دس روزہ میلے کا آغاز بھارتی فلم ’’زبان‘‘ سے ہوگا جس کی ہدایت کاری موزیز سنگھ نے کی ہے۔

رواں برس اس دس روزہ میلے کا آغاز بھارتی فلم ’’زبان‘‘ سے ہوگا جس کی ہدایت کاری موزیز سنگھ نے کی ہے۔ فوٹو : فائل

جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں جمعرات سے انتہائی اہم سمجھے جانے والے فلمی میلے کا آغاز ہو رہا ہے۔


اس برس بوزان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی بیسویں سال گرہ منائے گا۔دس روزہ فیسٹیول میں 75 ممالک سے 30 فلمیں پیش کی جائیں گی، جن میں94کے ورلڈ پریمپیئرہیں۔ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ڈائریکٹر کانگ سو ایون کاکہنا ہے، دنیا بھر کے فلم ساز ایشیائی سنیما اور اس کی صلاحیتوں کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔ وہ ہماری مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ہمیشہ ایشیائی سنیما کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور اس براعظم میں موجود صلاحیتوں اور فن کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ رواں برس اس دس روزہ میلے کا آغاز بھارتی فلم ''زبان'' سے ہوگا جس کی ہدایت کاری موزیز سنگھ نے کی ہے۔
Load Next Story