پٹرولیم منصوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم منصوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 21, 2012
پٹرولیم منصوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کیا جائے گا. فوٹو فائل

حکومت نے پٹرولیم منصوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت پٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم منصوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کیا جائے گا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسےفی لٹرکمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 پیسے، لائٹ ڈیزل 25 پیسے اور مٹی کا تیل 61 پیسےلٹرسستا ہوجائے گا۔

سی این جی کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق ریجن ون میں سی این جی 2 روپے 12 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو سستی کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں