کیمرا دیکھ کر مودی بدحواس فیس بک کے بانی کو دھکا دیدیا

سوشل میڈیا پروڈیو کی دھوم مچ گئی، لاکھوں لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا


News Agencies September 30, 2015
سوشل میڈیا پروڈیو کی دھوم مچ گئی، لاکھوں لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیمرے کو دیکھ کر بدحواس ہوگئے۔ اسکرین کے سامنے ٹھہرے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو دھکا دیکر پیچھے ہٹا دیا جس پر سوشل میڈیا پر اس وڈیو کی دھوم مچ گئی۔

لاکھوں لوگوں نے مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کیمرے سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کا اظہار وقتاً فوقتاً ان کی سیلفیز کے ذریعے ہوتا رہتا ہے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ آئی بی این لائیو کے مطابق مودی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران فیس بک ٹاؤن ہال میں مارک زکربرگ سے ملاقات کے دوران کیمرے سے محبت کا اظہار ایک بالکل مخلتف انداز میں کیا۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکر برگ سے ملاقات کے بعد جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شیرل سینڈ برگ بھارتی وزیراعظم کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے جس پر مودی نے انھیں دھکیلتے ہوئے کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔

مارک زکربرگ اس موقع پر مودی کو کوئی بات بتانا چاہتے تھے، لیکن انھیں علم نہ ہو سکا کہ وہ بے دھیانی میں مودی اور کیمرے کے درمیان رکاوٹ بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مودی کی وڈیو کی دھوم مچ گئی۔ لاکھوں لوگوں نے مودی کے طرزعمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مختلف کمنٹس کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں