مورتیاں اسمگل کیس گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

آصف اور عاطف نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی تھی ،توثیق کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

آصف اور عاطف نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی تھی ،توثیق کی سماعت 24جولائی تک ملتوی, فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد نے گندھارا تہذیب کی نایاب مورتیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ظفر علی، آصف مجید اور طاہر قیوم بٹ کی جسمانی ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کردی ہے،ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے پولیس نے فاضل عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزم طاہر کو ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔


ملزمان بہت شاطر ہیں اور مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی جائے تاہم فاضل عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے، استغاثہ کے مطابق 6جولائی کو تھانہ عوامی کالونی نے سنگر چورنگی کے قریب الحسن اسٹاپ پر راولپنڈی جانے والے کنٹینر کو روکا تھا اور تلاشی لینے پر واٹر کولر اور چپلوں کے کاٹن میں لوڈ گندارا تہذیب کی قدیم نواردات برآمد کر کے ڈرائیور اور کلینر کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر ابراہیم حیدری میں چھاپہ مار کر ایک اور کنٹینر سے درجنوں نایاب مورتیاں برآمد کی گئی تھیں،

بعدازاں ملزمان نے طاہر قیوم بٹ کی بھی نشاندہی کی تھی جسے گلشن اقبال سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا تھا تاہم گودام کے مالک آصف بٹ اور عاطف بٹ نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی تھی اور توثیق کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج ہے تاہم تفتیش کے آئی اے تھانے کے سپرد کردی ہے۔
Load Next Story