بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

بلدیاتی انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت ہی کرائے جائیں، سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک September 30, 2015
بلدیاتی انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت ہی کرائے جائیں، سندھ ہائی کورٹ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موجودہ حلقہ بندیوں میں ہی بلدیاتی انتکابات کرانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو درست قرار دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ان ہی حلقہ بندیوں کے تحت کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں جو نئی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، صوبائی حکومت نے اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی ہیں لہذا ان حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے کر نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں