وی آئی پی کلچر چیرمین سینیٹ کی تقریب میں آمد پر طالب علم کی آواز دبا دی گئی

تمام انسان اس دنیا میں برابر ہیں اور جب کوئی مقرر بول رہا ہوتا ہے اس کی آواز کو دبایا نہیں جاتا، طالب علم


ویب ڈیسک September 30, 2015
وفاقی اردو یونیورسٹی کی تقریب میں رضا ربانی کی آمد ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوئی- فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: وطن عزیز میں جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی وی آئی پی کلچر سے آلودہ ہے وہیں ہمارے تعلیمی ادارے بھی اس زہر قاتل سے بچ نہیں پائے جس کی واضح مثال وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں سامنے آئی ہے جہاں مقرر کی آواز صرف اس لئے دبا دی گئی کہ عزت مآب مہمان خصوصی تاخیر سے پہنچے تھے اور ان کا استقبال انتظامیہ کے لئے بہت ضروری تھا

کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چیرمین سینٹ رضا ربانی کی آمد ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوئی اس دوران طالب علم بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر تقریر کررہا تھا جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں تقریر روک کر مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہنے کے لیے کہا گیا جس پر طالب علم نے شدید احتجاج کیا۔

شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم عدیل نے احتجاجا کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہمارے اساتذہ اور بڑوں نے جو سکھایا تھا وہ موقع ہم نے گنوا دیا، تمام انسان اس دنیا میں برابر ہیں اور جب کوئی مقرر بول رہا ہوتا ہے اس کی آواز کو دبایا نہیں جاتا اور دوران تقریر کسی بھی شخصیت کو خوش آمدید نہیں کہا جاتا جاتا مہمان خصوصی جو بھی ہوں اور جو شخص تاخیر سے آئے وہ اس کی غلطی ہے اس پر مقرر کو دوران تقریر نہیں روکا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں