ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری تک رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس بند

مستقبل میں اگر ایم کیو ایم کے قائد گرفتار ہوئے تو ان کے خلاف کیس دوبارہ چلایا جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 30, 2015
ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف رینجرزاہلکاروں کودھمکیاں دینےکامقدمہ تھاناسول لائنزمیں درج ہے فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ داخل دفتر کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87اور 88 کی کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کے نام پر کوئی جائیداد موجود نہیں ہے، ان کے نام پرٹیلیفون نمبر بھی نہیں ہے، عدالتی حکم کے تحت الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اشتہارات دیے جاچکےہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں اور ان کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مستقبل میں اگر ایم کیو ایم کے قائد گرفتار ہوئے تو ان کے خلاف کیس دوبارہ چلایا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں