پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

بسمہ معروف کو 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 30, 2015
پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے شہر کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقرررہ 20 اوورز میں 95 رنز پر ہی بناسکی، عائشہ رحمان اور فرغنا 23،23 اور رومانا احمد نے 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، جویریا خان نے 44 رنز بنائے جب کہ بسمہ معروف 65 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے 2، فاہیمہ خاتون اور جہان آرا عالم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ بسمہ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں