سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے تو سول اور فوجی اشرافیہ بھی صاف نہیں چیئرمین سینیٹ
احتساب کا ہونا چاہیے ملک کوئی مقدس گائے نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
سینیٹ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے لیکن ملک کی سول اور فوجی اشرافیہ بھی صاف نہیں۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی جماعت میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے کرپشن کی ہے، وہ ان کی حمایت نہیں کرتے لیکن میں یہ بھی کہتا ہوں کہ باقی پاکستان بھی صاف نہیں ہے۔ سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے تو سول اور فوجی اشرافیہ بھی صاف نہیں۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ قانون کے دائرے میں رہ کرکرنے کی ضرورت ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے نیب کے قانون کو دیکھنے کی ضرورت ہے جو لوگوں کا احتساب کرتے ہیں ان کا احتساب کون کرے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x387wbs_chairman-senate-raza-rabbani-fuuast_news