آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے لیے 8 ٹیموں کا اعلان پاکستان بھی شامل

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں آسٹریلیا، انڈیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔


ویب ڈیسک September 30, 2015
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کٹ آف ڈیٹ 30 ستمبر 2015 مقرر کی تھی- فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے لیے 8 ٹیموں کا اعلان کردیا جن میں پاکستان کی ٹیم بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے لیے 8 ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے کٹ آف ڈیٹ 30 ستمبر 2015 مقرر تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ 30 ستمبر تک ویسٹ انڈیز نویں پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے کوالیفائی نہیں کرسکی اور اس بار ویسٹ انڈیز کی جگہ بنگلہ دیش نے لے لی ہے جو 2006 کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔ آئی سی سی پوائنٹ ٹیبل میں رینکنگ کے حساب سے اعلان کردہ ناموں میں آسٹریلیا، انڈیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون 2017 سے 18 جون کے درمیان انگلینڈ میں ہوگی جس میں 4، 4 ٹیمیوں کے 2 گروپ ہوں گے جب کہ ٹورنامنٹ میں 15 میچ کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے آخری چیمپئنز ٹرافی 2013 میں انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی جو بھارت جیتنے میں کامیاب ہوا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |