بشارالاسد اقتدار چھوڑدیں یا فوجی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں سعودی وزیرخارجہ

شام کے خلاف فوجی کارروائی تباہ کن ہوگی لیکن اس کے ذمے دار بھی خود بشارالاسد ہوں گے، عدل الجبیر


ویب ڈیسک September 30, 2015
ایران  خطے میں شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے،سعودی وزیرخارجہ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عدل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد اقتدار سے الگ ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ عدل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ شام میں مزاحمت کاروں کی مدد کے لیے مزید ممالک کود پڑٰیں گے کیونکہ اب بشارالاسد کے لیے حکومت سے الگ ہونے یا فوجی آپشن کا سامنا کرنے کے علاوہ تیسرا کوئی راستہ موجود نہیں۔ الجبیر نے شام میں اسد مخالف شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی جنگ 'داعش' نے شروع نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فوجی عمل بہت تباہ کن اور طویل ہوسکتا ہے لیکن اس کی ذمے داری خود بشارالاسد پر عائد ہوگی جس سے ان کا سورج غروب ہوجائے گا۔

سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بشارالاسد کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ 2012 میں دستخط کئے جانے والے جنیوا معاہدے کو قبول کریں تاکہ اتحادی حکومت کی راہ ہموار ہوسکے۔ ان کا ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ خطے میں شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں