قندوز میں افغان اور اتحادی افواج طالبان کی پیش قدمی روکنے میں ناکام

قندوز کا ایئر پورٹ افغان فوجوں کے قبضے میں ہے جبکہ باقی تمام علاقے پر طالبان کا راج ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی


قندوز میں افغان فوجوں اور طالبان کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، فوٹو اے ایف پی

افغانستان کے صوبہ قندوز میں افغان و اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جب کہ طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے قندوز کے اہم علاقے بالا حصار پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قندوز کو طالبان کے قبضے سے چھڑانے کے لیے اتحادی، افغان اور امریکی افواج بھر پور کارروائی کر رہے ہیں اور صوبے میں زبردست لڑائی جاری ہے، امریکی اور نیٹو فوجیں زمینی راستے سے قندوز میں داخل ہوگئی ہیں۔

ادھر طالبان اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور افغان فوج کی اہم فوجی پوسٹ بالا حصار پر قبضہ کر لیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قندوز کا ایئر پورٹ افغان فوجوں کے قبضے میں ہے جب کہ باقی تمام علاقے پر طالبان کا راج ہے۔

افغان سیکورتی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے قندوز پر قبضے کے بعد مختلف داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں جس کی وجہ سے فوجوں کی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی اسپیشل فوجیں قندوز پہنچ گئی ہیں اور فضائی حملے کر رہی ہیں جب کہ کچھ فوجیں زمینی راستے سے قندوز میں داخل ہورہی ہیں جلد بیشتر علاقے کو طالبان سے خالی کرا لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں