جامعہ کراچیسیکنڈ سیمسٹرکی فیس وصولی کاشیڈول جاری

بی اے،بی کام کے رجسٹریشن فارم 3ستمبر تک2500روپے فیس کے ساتھ جمع ہونگے

بی اے،بی کام کے رجسٹریشن فارم 3ستمبر تک2500روپے فیس کے ساتھ جمع ہونگے۔ فوٹو /ایکسپریس

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سیکنڈ سیمسٹر کے لیے فیسوں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا،اس سلسلے میں نگراں شعبہ سیمسٹر امتحانات نے ایک اہم مراسلے میں طلبا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 16 جولائی تا30 ستمبرتک اپنے سیمسٹر فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔


جبکہ31 ستمبر تا15 اکتوبر فیس کے علاوہ 1ہزار روپے بھی لیٹ فیس کی مد میں ادا کرنے ہونگے، فارم متعلقہ شعبے سے حاصل کیا جاسکتا ہے ،دریں اثنا جامعہ کراچی کے تحت بی اے،بی کام ،بی اوایل پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام ،بی ایس سی امتحانات کیلیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے،بی کام کے رجسٹریشن فارم 3ستمبر تک2500روپے فیس کے ساتھ جمع ہونگے۔
Load Next Story