فیصل آباد میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

اخلاق اور شوکت نے 2001 میں دو بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو قتل کیا تھا


ویب ڈیسک October 01, 2015
جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں فوٹو: فائل

سینٹرل جیل میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 قیدیوں اخلاق اور شوکت کو پھانسی پر لٹکایا دیا، دونوں مجرموں کو 2001 میں 2 سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 300 سے زائد قیدیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |