پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی
ون ڈے کریئرمیں پہلی بار 6 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو131 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 259 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 37 اوورز میں 128 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ برائن چاری اور چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں کھلاڑی بالترتیب 16 اور 12 رنز بنائے جب کہ ہمیلٹن مساکڈزا 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور ولیمس 26، کپتان ایلٹن چگمبرا نے 22 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رکا سکندر رضا 19، موتمبامی 3، لک جونگوے بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے تمام وکٹیں اسپنر کی حصے میں آئی یاسر شاہ نے کیریئر میں پہلی بار 6 وکٹیں حاصل کیں، شعیب ملک نے 3 اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جب کہ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکا، کپتان 11 اور احمد شہزاد 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد حفیظ بھی 10 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں، شعیب ملک اور سرفراز احمد کے درمیان 65 رنز کی شراکت داری ہوئی لیکن شعیب ملک 31 رنز پر بولڈ ہوگئے،سرفراز احمد اور محمد رضوان نے بھی 28 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سرفراز احمد 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور آل راونڈر عماد وسیم کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی شراکت دار قائم ہوئی عماد وسیم 61 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آخری اوور میں رن آوٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان 75 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے پنیانگارا، جونگوے، اور کریمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو کلین سویپ کیا تھا۔