کراچی میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکو حسینہ اور اسکا شوہر گرفتار

ڈاکو میاں بیوی سے لوٹا ہوا سونا اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 01, 2015
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دی گئی ہے، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بلوچ کالونی پولیس نے ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکو حسینہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکو حسینہ اپنے شوہر کے ساتھ کراچی کے علاقے جونیجو ٹاؤن کے ایک گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ بلوچ کالونی پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو میاں بیوی سے لوٹا ہوا سونا اور نقدی جب کہ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے جو پلاسٹک کا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔