آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش ملتوی کر دیا

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش جانے سے انکار کردیا ہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2015
بنگلہ دیشی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق مغربی ممالک نے نئی وارننگ جاری کردی فوٹو: فائل

لاہور: آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش جانے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا، آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش جانے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد حکومتی ہدایات کے بعد اپنی ٹیم کو بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دفتر خارجہ کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ بنگلا دیش میں آسٹریلین ٹیم کے لئے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اور آسٹریلوی کھلاڑیوں پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کا دورہ بنگلادیش 3 اکتوبر سے وارم اپ میچ کے ذریعے شروع ہونا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ شیڈول تھے۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 2006 میں بنگلادیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔