حکومت کا کسان پیکج کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

عمران خان الیکشن کمیشن سے مرضی کے انتخابی نتائج چاہتے ہیں جبکہ انہوں نےخود کسانوں کےمطالبات کے لئے دباؤ ڈالا،پرویزرشید


ویب ڈیسک October 01, 2015
عمران خان الیکشن کمیشن سے مرضی کے انتخابی نتائج چاہتے ہیں جبکہ انہوں نےخود کسانوں کےمطالبات کے لئے دباؤ ڈالا،پرویزرشید۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

BAHAWALPUR: حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج کو عارضی طور پر روکے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج پرعملدرآمد روکنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کل کا فیصلہ سمجھ سے بالا ہے، یہ پیکج صرف لودھراں یا لاہور کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے تھا اور کسان پیکج کو الیکشن سے نہ جوڑا جائے تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے مرضی کے انتخابی نتائج چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے خود کسانوں کے مطالبات کے لئے دباؤ ڈالا، عمران خان کو غریبوں کے لئے کوئی پیکج پسند نہیں، کنٹینروالی گالیاں عمران کی پستول تھی جو الیکشن کمیشن پر رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پر روکتے ہوئے قرار دیا تھا کہ بلدیاتی شیڈول کے بعد کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔