ایم کیو ایم کے رہنما محمد انورکے خلاف غداری کا مقدمہ درج

محمد انور نے کراچی میں دہشتگردی کے لئے "را" سے مدد لی اور یہ عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے،مدعی


ویب ڈیسک October 01, 2015
محمد انور نے کراچی میں دہشتگردی کے لئے "را" سے مدد لی اور یہ عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے،مدعی. فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد انور کے خلاف گلبہار تھانے میں غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے لئے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے مدد لینے کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے خلاف گلبہار تھانے میں شہری عمران بیگ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں غداری کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ درخواست میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کہ ایم کیو ایم کے لندن میں موجود رہنما محمد انور نے کراچی میں دہشت گردی کے لئے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" سے مدد لی اور ان کا یہ عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس کے مطابق مدعی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کرکے انٹرپول کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |