ملالہ سمیت دہشت گردی کی شکار ہر بچی کا دکھ میرا دکھ ہے صدر زرداری
موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائےکی بات کرنا بے سود ہے، صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملالہ سمیت دہشت گردی کی شکار ہر بچی کا دکھ میرا دکھ ہے۔
ایوان صدر میں سیفما کی پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہے پاکستان کا صدر ہونے کی حیثیت سے میں عوام اور تاریخ کو جواب دہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ملالہ سمیت دہشت گردی کی شکار ہر بچی کا دکھ میرا دکھ ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے مسائل کو مزاکرات سے حل کرنے اور علاقائی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا تھا کوئی بھی عالمی رہنما بینظیر کیس میں اقوام متحدہ میں پیش نہیں ہوا۔
صدر زرداری نے کہا کہ میڈیا صرف تصویر کا ایک رخ نہ دیکھائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک نے حمایت کا یقین دلایا تھا مگر صرف چین نے حقیقی معنی میں ہمارا ساتھ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائےکی بات کرنا بے سود ہے۔