ستمبر میں پیاز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا پاکستان بیورو شماریات
پی بی ایس کے مطابق ستمبر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ ہوا۔
صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر ملک میں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں 1.3 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جبکہ اگست میں انفلیشن ریٹ 1.8فیصد بڑھا تھا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اگست کے مقابلے میں ستمبر میں افراط زر کی شرح میں 0.1فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ اگست میں 0.2فیصد کا اضافہ ہواتھا، ستمبر2015 میںاشیائے خوراک کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر0.1 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصد کمی ہوئی جبکہ نان فوڈ اشیا کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر2.4 اور سالانہ بنیادوں پر0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر2015 تک سی پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی اوسط شرح کم ہو کر 1.66 فیصد پر آگئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.52 فیصد رہی تھی، اسی طرح گزشتہ ماہ ایس پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی شرح 0.5 اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوسطاً منفی 1.09 فیصد رہی جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) کی بنیاد پر گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح منفی 3.5 فیصد اور جولائی تا ستمبر منفی 3.10 فیصد رہی۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ ہوا۔