پاکستان ویمنز ٹیم کوکھیل میں بہتری کی ضرورت ہے ظہیر عباس

انٹرنیشنل ٹیموں سے مقابلے کے لیے خامیوں کو دور کرنا ہوگا،صدر آئی سی سی

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کیلیے بنگلہ دیش سے سیریزاچھی کوشش ہے فوٹو: فائل

JERUSALEM:
صدرآئی سی سی ظہیرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو اپنے کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف مقابلے کے لیے اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی20 سیریز میں میزبان نے اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے طور پر بہتر مقابلہ کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کے لیے یہ اچھی کوشش ہے، امید ہے کہ جلد ہی دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی آکر یہاں کرکٹ کھیلیں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان میں کھیل کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے،اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات پر تشویش کے سبب آسٹریلیا نے دورۂ بنگلہ دیش ملتوی کیا، میزبان کوچاہیے کہ وہ سیریزکا انعقاد ممکن بنانے کے لیے تحفظات کو دور کرکے آسٹریلیا کا اعتماد حاصل کرے، البتہ اس ضمن میں بھی آئی سی سی کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی، دونوں ملکوں کو ہی خود کوئی فیصلہ کرنا ہے۔
Load Next Story