ویمنزکرکٹ رینکنگ جاری پاکستان کا ساتواں درجہ

ٹاپ پوزیشن آسٹریلیاکے نام،انگلش ٹیم کا دوسرا نمبر،نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر موجود


Sports Desk October 02, 2015
ٹاپ پوزیشن آسٹریلیاکے نام،انگلش ٹیم کا دوسرا نمبر،نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر موجود ۔ فوٹو : آن لائن

ISLAMABAD: اولین آئی سی سی ویمنز ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر رہی،عالمی کپ 2013اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014کا فاتح آسٹریلیا سرفہرست رہا،انگلینڈ دوسری اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمنز ٹیم رینکنگ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، گذشتہ4سال میں تینوں فارمیٹ کی کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے پوائنٹس دیے گئے،اکتوبر 2012 سے اکتوبر2014 تک کی پرفارمنس پر ٹیموں کو 50 فیصد اوراس کے بعد سے اب تک کھیلے گئے میچز میں 100 فیصد پوائنٹس دیے گئے۔

اس سے قبل کے میچوں کو رینکنگ میں زیر غور نہیں لایا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے گذشتہ روز جاری شدہ رینکنگ میں عالمی کپ 2013 اور ورلڈ20ٹوئنٹی 2014 کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 134 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگش سائیڈ 124 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،تیسرے درجے پر موجود نیوزی لینڈکے پوائنٹس کی تعداد 109 ہے۔

بھارت 105 کے ساتھ چوتھی، ویسٹ انڈیز 99 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں اور جنوبی افریقہ 92 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستانی ٹیم کو81 پوائنٹس ملے اور اس کا ساتواں نمبر ہے، سری لنکا 9 پوائنٹس کے فرق سے آٹھویں بہترین ٹیم ہے، بنگلہ دیش57 پوائنٹس نویں اور آئرلینڈ 26 پوائنٹس کے ساتھ دسویں بہترین ٹیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں