بھارتی ہدایتکار یش چوپڑا انتقال کر گئے
یش چوپڑاکی عمر 80 برس تھی اور وہ 1932 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
بھارتی ہدایتکار یش راج چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث انتقال کر گئے، کچھ دن قبل وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور ایک ہفتے سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کی عمر 80 برس تھی اور وہ 1932 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
یش چوپڑا نے بولی ووڈ کے لئےکئی سپر ہٹ فلمیں بنائیں جن میں دیوار، ڈر، دل تو پاگل ہے شامل ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے "جب تک ہے جان" فلم ڈائریکٹ کی جو آئندہ چند دنوں میں ریلیز ہو گی۔ یش چوپرا کا کہنا تھا کہ یہ فلم بحیثیت ہدایتکار ان کی آخری فلم ہو گی جس کے بعد وہ کوئی مزید فلم ڈائریکٹ نہیں کریں گے۔ "جب تک ہے جان" میں شاہ رخ خان، کترینا کیف اور انوشکا شرما نے اداکاری کی ہے۔