قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن میعاد ختم ہونے کے باوجودعہدے پر براجمان

ایڈیشنل سیکریٹری امجدعلی طورکو90 دن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں


Tufail Ahmed October 02, 2015
عارضی ڈی جی تبادلے بھی کرسکتا ہے اور اگلے گریڈ میں ترقیاں کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے، ترجمان سول ایوی ایشن۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی امجد علی طورنے اپنے اضافی چارج کی مدت گزشتہ روز مکمل کرلی لیکن تاحال جمعرات کو بھی بطور ڈی جی کام کرتے رہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذمے دار افسرکے مطابق 2جولائی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا تھا۔ جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ایوی ایشن امجد علی طورکو90 دن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں جس کی مدت30ستمبرکومکمل ہوگئی لیکن وہ جمعرات کوبھی بد ستورکام کرتے رہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے Esta کوڈکے تحت کوئی بھی افسر جس کواضافی ذمے داریاں مخصوص مدت کیلیے سونپی جاتی ہیں وہ محکمے میں مالی ادائیگیوںکی منظوری مستقل افسران اور ملازمین کے تبادلے اور ترقیوں کے احکام جاری نہیں کرسکتا جبکہ عارضی ڈی جی سول ایوی ایشن امجد علی طور نے محکمے کے گریڈ20 کے عہدوں پر 4 افسران کوترقیاں دیںجبکہ گریڈ 18سے19گریڈ میں10افسران کوبھی ترقیاں دی گئیں۔

سول ایوی ایشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے پرویز جارج کا کہنا تھا وزارت ایوی ایشن نے امجد علی طورکی تقرری میں تاحکم ثانی توسیع کردی ہے جب ان سے استفسارکیاکہ نوٹیفکیشن وزارت ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہوا یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیاگیا اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے علم نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عارضی ڈی جی تبادلے بھی کرسکتا ہے اور اگلے گریڈ میں ترقیاں کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں