افغان طالبان نے امریکی طیارہ مارگرایا 6 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے شمال مشرقی صوبے درخشاں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


ویب ڈیسک October 02, 2015
طالبان نے جلال آباد میں امریکی طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ فوٹو: فائل

افغان طالبان امریکی کارگو طیارہ مار گرایا جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کے قریب امریکا کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور 6 سویلین اہلکار جو کہ نیٹو کے لئے کام کر رہے تھے ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج کے کرنل برین ٹریبس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات دیر گئے پیش آیا جس میں جہاز میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے جلال آباد میں امریکی طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے شمال مشرقی صوبے درخشاں کے ضلع دردوج پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل افغان طالبان نے قندوز پر بھی قبضہ کر لیا تھا جسے امریکی اور افغان فورسز نے چار روز کی شدید لڑائی کے بعد واپس حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں