کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی میں گرمی کی لہر تاحال برقرار ہے اور آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور کراچی کا درجہ حرارت آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کے مضافات میں ہوائیں رکی ہوئی ہیں جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اکتوبر کا مہینہ گرم ہی ہوتا ہے تاہم شام سے کراچی سمیت سندھ میں حالیہ گرمی کی لہرختم ہوجائے گی۔