اقوام عالم کو خطے میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیرحل کرنے میں مدد کرنا ہوگی سربراہ پاک فوج

ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے، جنرل راحیل شریف کا لندن میں تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک October 02, 2015
ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے، جنرل راحیل شریف کا لندن میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

KANSAS, USA: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں مستقل امن کے لئے اقوام عالم کومسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کرنا ہوگی۔



ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے لندن میں رائل یونائٹیڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیرہے اوردنیا خطے میں مستقل امن کی خواہ ہے تو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مدد کرنا ہوگی جب کہ کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بلواسطہ حکمت عملی کے خطے پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اورخاص طور پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے خطے میں برے اثرات پڑ رہے ہیں۔





افغانستان کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان کےساتھ ہمارےبرادرانہ تعلقات اورخونی رشتہ ہے تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈا ختم ہونا چاہیئے، افغانستان میں مستقل قیام امن کےدوران امن خراب کرنے والوں پرنظررکھناہوگی اور خطےمیں قیام امن کے لئے بہتربارڈرمینجمنٹ اوربین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال، معاشی ترقی بہتر ہورہی ہے اور ملک میں مکمل سیکیورٹی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں