سعودی خاتون نے شوہر کے چھوٹے قد کی وجہ سے طلاق مانگ لی

شوہرکے چھوٹے قد کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ایسے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزارسکتی، خاتون

خاوند کا قد چھوٹا ہونے کے باعث نہایت تکلیف دہ صورتحال میں زندگی گزاررہی ہوں، سعودی خاتون۔ فوٹو : فائل

آپ نے یقینا میاں بیوی کے درمیان طلاق کی وجوہات لڑائی جھگڑے یا گھریلو ناچاقی ہی سنی ہوگی لیکن سعودی عرب میں صرف خاوند کے چھوٹے قد کی وجہ سے بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی۔

شادی کے بعد نوک جھوک کس کی زندگی کا حصہ نہیں ہوتے، ہر کسی کی گھریلو زندگی کی گاڑی تھوڑی بہت ناچاقی اور لڑائی جھگڑے کے ساتھ چلتی رہتی ہے تاہم آپ نے اکثر میاں بیوی کے درمیان علیحدگی یا طلاق کی وجوہات لڑائی جھگڑے اور دیگر گھریلو ناچاقی ہی سنی ہوگی لیکن سعودی عرب میں بیوی نے محض شوہر کے چھوٹے قد کو وجہ بنا کر طلاق کا تقاضا کرتے ہوئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔


سعودی عرب کے مغربی صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند سے قد میں لمبی ہے اور شوہر کے چھوٹے قد کی وجہ سے اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پرتا ہے لہذا وہ اپنی زندگی پست قد شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکتی۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے خاوند سے علیحدگی چاہتی ہے کیوں کہ خاوند کا قد چھوٹا ہونے کے باعث شرمندگی کی زندگی گزار رہی ہیں جو ان کے لیے تکلیف کا باعث بھی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے بالخصوص معمولی سی باتیں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کا باعث بن جاتی ہیں جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس بھی طلاق کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہیں۔
Load Next Story