نائیجیریا میں 5 خودکش بمبار خواتین کے حملوں میں 14 افراد ہلاک متعدد زخمی

4 خودکش بمبار خواتین نے اپنے آپ کو مقامی سیاسی رہنما کے گھر کے باہر اور ایک نے مسجد کے قریب دھماکے سے اڑایا۔

4 خودکش بمبار خواتین نے اپنے آپ کو مقامی سیاسی رہنما کے گھر کے باہر اور ایک نے مسجد کے قریب دھماکے سے اڑایا۔ فوٹو:فائل

نائیجیریا کے شہر میدگوری میں 5 کم عمر خودکش بمبار خواتین کے حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 39 کے قریب زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجیرین شہر مید گوری میں 5 کم عمر خود کش بمبار خواتین کے حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 39 کے قریب زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 4 خودکش بمبار خواتین نے اپنے آپ کو مقامی سیاسی رہنما کے گھر کے سامنے دھماکے سے اڑالیا جب کہ ایک نے مسجد کے باہر اس وقت دھماکہ کیا جب وہاں لوگ عصر کی نماز کی ادائیگی کے لیے آرہے تھے جب کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا کہ ان خودکش حملوں کے پیچھے جنگجو تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس سے قبل بھی کئی خودکش حملوں میں کم عمر لڑکیوں کو استعمال کیا گیا ہے۔
Load Next Story